- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
کورونا وبا؛اڈیالہ جیل سے 264 قیدی رہا، مزید 408 کا ہائیکورٹ سے رجوع
اسلام آباد: ملک میں جاری کورونا وبا کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے تحت اڈیالہ جیل سے 264 قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے جب کہ مزید 408 قیدیوں سے عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا سے بچاؤ کے لیے عدالتی احکامات پر جیلوں سے قیدیوں کی رہائی جاری ہے۔ اس سلسلے میں راولپنڈی کی جیل اڈیالہ سے 264 قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔اڈیالہ جیل حکام نے بیمار اور دو تہائی سزا پوری کر چکے قیدیوں کو بھی رہا کرنے کی تجویز دی ہے۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی پنجاب حکومت کی 2 ماہ کی معافی اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر عمل میں آئی ہے۔ مزید قیدیوں کی رہائی کے لیے جیل حکام فہرستیں تیار کررہے ہیں۔ 408 ایسے جرائم والے قیدیوں کی درخواستیں آئی ہیں جن کی عدالت سے منظوری ضروری ہے، خواتین ، بچوں ، جرمانہ ادا نہ کرنے پر اضافی سزا بھگتنے والے قیدیوں نے بھی درخواست کی ہے۔
دوسری جانب سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے ذریعے 408 قیدیوں نے رہائی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ یہ قیدی ناقابل ضمانت جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں جیل میں قید ہیں۔ اس حوالے سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے قیدیوں کی درخواستوں کو ضمانت کی درخواستوں میں تبدیل کر دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ 408 ملزمن کی درخواستوں پر منگل کو سماعت کریں گے۔ اس حوالے سے وفاق،چیف کمشنر اسلام آباد اور انٹی نارکوٹکس فورس کو نوٹس بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
واضح رہے اسلام آباد ہائی کورٹ قابل ضمانت مقدمات کے قیدیوں کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات پہلے ہی جاری کر چکی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔