ناشتے میں بچوں کی دلچسپی بڑھانے کیلئے انڈوں سے خوبصورت کارٹون بنانے والی خاتون

ویب ڈیسک  منگل 24 مارچ 2020
یہ خاتون اپنی تین بیٹیوں کےلیے انڈے پکاتے وقت انہیں بڑی مہارت سے مختلف کارٹونوں کی شکل میں لاتی ہیں۔ (فوٹو: ایتونی ماما/ انسٹاگرام)

یہ خاتون اپنی تین بیٹیوں کےلیے انڈے پکاتے وقت انہیں بڑی مہارت سے مختلف کارٹونوں کی شکل میں لاتی ہیں۔ (فوٹو: ایتونی ماما/ انسٹاگرام)

ٹوکیو: بڑھتی عمر کے بچوں کو صحت بخش غذا، خاص طور پر انڈے کھلانا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن ٹوکیو، جاپان کی ایک خاتون نے اس مسئلے کا خوبصورت حل پیش کیا ہے۔

یہ خاتون جن کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ’’ایتونی ماما‘‘ کے نام سے ہے، اپنی تین بیٹیوں کےلیے انڈے پکاتے وقت انہیں بڑی مہارت سے مختلف کارٹونوں کی شکل میں لاتی ہیں۔

دلچسپی کی بات تو یہ ہے کہ انہوں نے کھانا پکانے کی کوئی پیشہ ورانہ تربیت نہیں لی بلکہ یہ مہارت انہوں نے اپنے شوق سے، گھر پر ہی مشق کرکے حاصل کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔