کیمبرج بورڈ، دنیا بھر میں اے / او لیول سمیت تمام سالانہ امتحانات منسوخ

صفدر رضوی  منگل 24 مارچ 2020
تاریخ میں پہلی بار بغیر امتحانات اسکول کارکردگی کی بنیاد طلبہ کی گریڈنگ ہو گی۔ فوٹو: فائل

تاریخ میں پہلی بار بغیر امتحانات اسکول کارکردگی کی بنیاد طلبہ کی گریڈنگ ہو گی۔ فوٹو: فائل

کراچی: کیمبرج امتحانی بورڈ نے دنیا بھر میں اے اور او لیول سمیت اپنے تمام سالانہ امتحانات منسوخ کر دیے، پاکستان میں یہ امتحانات 2 روز قبل ہی منسوخ کیے جا چکے ہیں۔

“ایکسپریس” کو موصولہ اعلامیے کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر کے طلبا تاریخ میں پہلی بار امتحانات کے بغیر اسکول کار کردگی کی بنیاد پر اپنے نتائج حاصل کریں گے اسکولوں سے موصولہ تعلیمی کارکردگی رپورٹ کی بنیاد پر کیمبرج امتحانی بورڈ گریڈ اور سرٹیفکیٹ جاری کرے گا طلبہ کی کارکردگی کے اسکولوں سے موصولہ شواہد پر گریڈنگ کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن بورڈ 26 مارچ کو اس سلسلے میں اسکولوں کو گائیڈ لائن جاری کرے گا، امتحانات کے بغیر طلبہ کی گریڈنگ کا فیصلہ طلبہ کے تعلیمی سفر کو بغیر خلل کے جاری رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر کیمبرج اسسٹنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کی پا کی کنٹری ہیڈ عظمیٰ یوسف نے بتایا کہ ہم اس معاملے پر کام کر رہے ہیں کہ اس فیصلہ پر پاکستان میں کس طرح عمل درآمد ہو گا اور طلبہ کی کارکردگی سے متعلق موصولہ شواہد پر غور کیا جائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔