بھونیشور کمار کی اہلیہ نے فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرلیا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 24 مارچ 2020
نوپور ڈگر نے مجھ سے میرا پاس ورڈ مانگا میں نے منع کردیا، اگلے روز انھوں نے بتایا کہ یہ آپ کا نیا پاس ورڈہے،فاسٹ بولر۔ فوٹو: فائل

نوپور ڈگر نے مجھ سے میرا پاس ورڈ مانگا میں نے منع کردیا، اگلے روز انھوں نے بتایا کہ یہ آپ کا نیا پاس ورڈہے،فاسٹ بولر۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بھارتی کرکٹر بھونیشور کمار کی اہلیہ نے فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرلیا، اس کا انکشاف انھوں نے ایک شو میں کیا۔

فاسٹ بولر نے کہاکہ نوپور ڈگر نے مجھ سے میرا پاس ورڈ مانگا میں نے منع کردیا، اگلے روز انھوں نے مجھے بتایا کہ یہ آپ کا نیا پاس ورڈ ہے، حقیقت میں انھوں نے میرا اکاؤنٹ ہیک کیا، تب سے میں فیس بک استعمال نہیں کررہا۔

اس موقع پر نوپور بولیں کہ میرا اکثر بھونیشور کمار سے خواتین شائقین کے ساتھ تصاویر بنوانے پر جھگڑا رہتا ہے، میں کہتی ہوں کہ آپ کہہ نہیں سکتے تھے کہ تھوڑا دور ہوکر کھڑی ہو، اس پر بھونیشور نے کہا کہ وہ خود ہی اتنا قریب کھڑی ہوتی ہیں تو میں کیا کرسکتا ہوں۔

پیسر نے یہ بھی بتایا کہ وہ 13 برس کی عمر سے ہی نوپور کو پسند کرنے لگے تھے جبکہ ان کی شادی نومبر 2017 میں ہوئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔