پرویزالٰہی کا وزیرخارجہ کو فون، عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوششوں کا مطالبہ

ویب ڈیسک  منگل 24 مارچ 2020
شاہ محمود قریشی کی امریکی حکام سے بات کرنے کی یقین دہانی

شاہ محمود قریشی کی امریکی حکام سے بات کرنے کی یقین دہانی

 لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے امریکا میں قید عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں کرنے پر زور دیا۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے، امریکا میں بھی قیدیوں کی رہائی ہورہی ہے، قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں تیز کی جائیں۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ امریکا میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں کی جائیں، دفترخارجہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئےسرگرم کردار ادا کرے اور امریکی محکمہ خارجہ سے رابطہ کرے۔

شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ کو اس بارے میں ہدایت دینے اور امریکی حکام سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ علاوہ ازیں چودھری پرویز الہٰی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی سے بھی رابطہ کیا اور اس حوالے سے گفتگو کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔