- جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وزیرخزانہ
- کراچی ایئرپورٹ سے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافر گرفتار
- ججوں کے خط کا معاملہ، سنی اتحاد کونسل کا قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرانے کا فیصلہ
- ضلع بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق
- غیرمتعلقہ پاسپورٹ برآمد ہونے پر پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کینیڈا میں گرفتار
- اگلے ماہ مہنگائی کی شرح کم ہو کر 21 سے 22 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان
- اقتصادی بحالی اور معاشی نمو کے لیے مشاورتی تھنک ٹینک کا قیام
- اے ڈی ایچ ڈی کی دوا قلبی صحت کے لیے نقصان دہ قرار
- آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب
- پشاور: 32 سال قبل جرگے میں فائرنگ سے نو افراد کا قتل؛ مجرم کو 9 بار عمر قید کا حکم
- امیرِ طالبان کا خواتین کو سرعام سنگسار اور کوڑے مارنے کا اعلان
- ماحول میں تحلیل ہوکر ختم ہوجانے والی پلاسٹک کی نئی قسم
- کم وقت میں ایک لیٹر لیمو کا رس پی کر انوکھے ریکارڈ کی کوشش
- شام؛ ایئرپورٹ کے نزدیک اسرائیل کے فضائی حملوں میں 42 افراد جاں بحق
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا چیف جسٹس اور جسٹس عامر فاروق سے استعفی کا مطالبہ
- اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
بے ہنگم پتھروں پر پینٹنگ سے بنی جانوروں کی دلکش تصاویر
ٹوکیو: ہر جگہ کئی اشکال کے پتھر پڑے ملتے ہیں لیکن جاپانی فنکارہ آکی نکاتا اپنے چشمِ تصور سے کسی بھی پتھر پر کوئی جانور دیکھ لیتی ہیں اور اس پر خوبصورتی سے اس جانور کی تصویر بناتی ہے۔
لیکن اسے تصویر نہیں کہا جاتا کیونکہ وہ اپنے فن سے اس پتھر کو عین اسی طرح کےجانور میں ڈھالتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ بھول جاتےہیں کہ یہ کوئی بھدا پتھر تھا یا پھر کسی جاندار کا مجسمہ ہے۔ اسی بنا پر انہیں جاپان میں اسٹون آرٹسٹ یا ’مصورِ سنگ‘ کہا جاتا ہے اور یہ سلسلہ 2010 سےجاری ہے۔
آکی نکاتا کے مطابق ان کے نزدیک پتھر کوئی کینوس نہیں بلکہ ایک احساس کا نام ہے۔ کئی برس قبل وہ دریا کے کنارے چہل قدمی کررہی تھی کہ ایک پتھر پر ان کی نظر پڑی اور اسے اٹھالیا۔
’میں جب کوئی پتھر اٹھاتی ہوں تو اسے محسوس کرتی ہوں۔ کبھی یہ بھی لگتا ہے کہ میں نے پتھر کو نہیں بلکہ پتھر نے مجھے تلاش کیا ہے۔ میرے خیال میں ہر پتھر کا اپنا ارادہ ہوتا ہے جس سے مجھے پتا چلتا ہے کہ اب اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد میں اس پر پینٹنگ کرتی ہوں اور پتھر سے میرا رشتہ جڑ جاتا ہے،‘ آکی نے کہا۔
وہ کہتی ہیں کہ انہیں پتھروں کا احساس رہتا ہے لیکن وہ کسی بھی پتھر کو گھسنے یا توڑنے کی بجائے اس کی اصل شکل کو بحال رکھتی ہیں۔ وہ پتھر کو عین اس کی قدرتی صورت کے تحت ایک جانور کی شکل میں ڈھالتی ہیں۔ جب تک جانور میری آنکھوں میں دیکھ کر زندہ نہیں لگتا اس وقت تک میں اس پر پینٹنگ کرتی رہتی ہوں۔ یہاں تک کہ پتھر ایک جیتا جاگتا جانور دکھائی دیتا ہے۔
لوگوں کے بار بار استفسار کے باوجود وہ کسی کو بھی پتھریلے جانور فروخت نہیں کرتیں لیکن جو بھی دیکھنا چاہے وہ اس کی اجازت دیتی ہیں ۔ آکی نکاتا کا سارا کام ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اب بھی ان کے اسٹوڈیو میں خاموش پتھروں کا ایک ڈھیر پڑا ہے جس پر انہیں جانوروں کی حیرت انگیز تصاویر کاڑھنی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔