ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا، رویت ہلال کمیٹی

ویب ڈیسک  بدھ 25 مارچ 2020
شب برات 15 شعبان بمطابق 8 اپریل بروز بدھ ہوگی، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی. فوٹو:فائل

شب برات 15 شعبان بمطابق 8 اپریل بروز بدھ ہوگی، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی. فوٹو:فائل

کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مفتی منیب الرحمان نے ملک میں شعبان المعظم 1441ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شعبان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرائے، محکمہ موسمیات اور اسپارکوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

ملک بھر میں چاند دیکھنے کے لیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ مقامات پر ہوئے جس میں چاند نظر آنے سے متعلق شہادتیں اکٹھی کی گئیں جن سے مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا گیا۔ ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے اور ان کی تصدیق کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ملک میں 1441 ہجری شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ہے اور کل بروز جمعرات26 مارچ یکم شعبان جب کہ شب برات 8 اپریل کو ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔