مارچ کا گیس بل اگلے 3 ماہ میں وصول کرنے کا اعلان

اسٹاف رپورٹر  بدھ 25 مارچ 2020
یہ فیصلہ وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ ریلیف پیکیج کے تسلسل میں کیا گیا ہے، ترجمان ایس ایس جی سی (فوٹو: فائل)

یہ فیصلہ وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ ریلیف پیکیج کے تسلسل میں کیا گیا ہے، ترجمان ایس ایس جی سی (فوٹو: فائل)

 کراچی: ایس ایس جی سی نے وزیراعظم کے ریلیف پیکیج کے تحت دو ہزار روپے ماہانہ سے کم گیس استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کا اعلان کردیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کورونا وائرس کے سبب معاشی مشکلات کے پیش نظر 2 ہزار روپے ماہانہ سے کم گیس استعمال کرنے والے صارفین سے مارچ کا بل اپریل، مٸی اور جون کی تین اقساط میں وصول کرنے کیا جائے گا۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق یہ فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دیے گٸے ریلیف پیکیج کے تسلسل میں کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔