ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی ٹی وی پر دوبارہ واپسی

ویب ڈیسک  جمعرات 26 مارچ 2020
’’میرے پاس تم ہو‘‘نے جہاں کامیابی کے جھنڈے گاڑے وہیں یہ ڈراما اپنے ڈائیلاگ کے باعث تنقید کی زد میں بھی رہا فوٹوفائل

’’میرے پاس تم ہو‘‘نے جہاں کامیابی کے جھنڈے گاڑے وہیں یہ ڈراما اپنے ڈائیلاگ کے باعث تنقید کی زد میں بھی رہا فوٹوفائل

کراچی: ہمایوں سعید اور عائزہ خان کا مقبول ترین ڈراما ’’میرے پاس تم ہو‘‘ ٹی وی پر دوبارہ واپس آرہا ہے۔

خلیل الرحمان قمر کے لکھے گئے ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے نہ صرف مقبولیت کے ریکارڈ توڑے بلکہ اسے پاکستان کی تاریخ کا کامیاب ترین ڈراما کہا جارہا ہےجسے پاکستان کے ساتھ بیرون ملک میں بھی بے حد پزیرائی ملی۔ لوگوں نے تو اس ڈرامے کو اس حد تک پسند کیا کہ ہر ہفتے ڈرامے کی نئی قسط نشر ہوتے ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن جاتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عمر اکمل کی ’’میرے پاس تم ہو ‘‘ کا گانا گانے کی ویڈیو کی دھوم 

عوام کی اسی پسند اور ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کو ٹی وی پر دوبارہ نشر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈرامے میں دانش کا مرکزی کردار اداکرنے والے اور ڈرامے کے پروڈیوسر ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ ٹی وی اسکرین پر 30 مارچ سے واپس آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 20 سال کا کام ایک طرف اور ’’میرے پاس تم ہو‘‘ ایک طرف

واضح رہے کہ ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے جہاں کامیابی کے جھنڈے گاڑے وہیں یہ ڈراما اپنے ڈائیلاگ کے باعث تنقید کی زد میں بھی رہا جب کہ ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمان قمر  بھی خواتین کے حوالے سے دئیے جانے والے بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خوب تنقید کا نشانہ بنے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔