- ’’اللہ کے بعد مجھے شریف فیملی پر بھروسہ ہے‘‘
- بھارت میں باحجاب خواتین کے ریسٹورینٹ میں داخلے پر پابندی
- مشیر وزیراعلیٰ کے پی کیلیے ایک کروڑ 71لاکھ روپے کی گاڑی خریدنے کیلیے سمری تیار
- سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
- سونا آج پھر مہنگا ہوگیا، قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- وزیر دفاع سے ایرانی سفیر کی ملاقات، دفاعی شعبوں میں تعاون پر بات چیت
- پاک نیوزی لینڈ؛ پہلا ٹی20 میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان
- سندھ حکومت کا بجلی کی اوور بلنگ کی تحقیقات کروانے کا فیصلہ
- جے یو آئی اپنی ہی ایم این اے کیخلاف سپریم کورٹ پہنچ گئی
- کفایت شعاری: پنجاب کے ایک وزیر کیلیے 5 کروڑ روپے سے تین گاڑیاں خرید لی گئیں
- پنڈی: کنویں سے بچی کی لاش ملنے کا کیس حل، سفاک پڑوسی نے زیادتی کے بعد قتل کیا
- حکومت کے پاس ایکس کی بندش کے سوا کوئی راستہ نہیں، وزارت داخلہ
- سیکرٹری وفاقی وزارت تعلیم نے اسکولوں میں صفائی مہم کا آغاز کردیا
- ’’سلیکشن کمیٹی نے بڑے ناموں کی کمزور ٹیم منتخب کی‘‘
- جعلی بلنگ اور بوگس انٹریز پر گرفتار گیپکو افسران کا جسمانی ریمانڈ منظور
- پی این آئی ایل؛ قانون میں ایسی لسٹوں کی کوئی گنجائش نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- سعودی سرمایہ کاری منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعظم
- وزیراعلیٰ پنجاب کا ہر تنُور کے باہر قیمت میں کمی کا بینر آویزاں کرنے کا حکم
- پی بی 9 کے 4پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ الیکشن کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس
- خراب فارم، کپتان سے لڑائی! ہاردک کی ٹی20 ورلڈکپ شمولیت مشکل
کورونا وائرس؛ ہیلتھ ورکرز کا تحفظ یقینی بنایا جائے، وزیراعلیٰ کی ہدایت
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمو خان نے کہا ہے کہ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اوران کا تحفظ ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت محکمہ صحت کے حکام کا اجلاس ہوا جس میں ضروری آلات اور طبی عملے کے لیے حفاظتی لباس وغیرہ کی خریداری کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران بریفنگ میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ تمام ہائی رسک اضلاع کے علاوہ دیگر اضلاع کو بھی درکار بنیادی نوعیت کی اشیا فراہم کردی گئی ہیں، ہنگامی بنیادوں پر خریداری کا عمل جاری ہے، خریداری اور سپلائی کا عمل دن بدن بہتر ہوتا جا رہا ہے،ان ضروری آلات کی جلد سے جلد خریداری کو یقینی بنانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔
وزیر اعلی محمود خان نے محکمہ صحت کی طرف سے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خریداری کا عمل مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اوران کا تحفظ ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔