شہباز شریف نے خوراک اور دواؤں کی فراہمی کا پلان دیدیا

نمائندگان ایکسپریس  جمعـء 27 مارچ 2020
اشیائے ضروریہ اور دیگر سامان کی ترسیل کے لیے ریلوے فریٹ کو استعمال کیا جائے۔  فوٹو : فائل

اشیائے ضروریہ اور دیگر سامان کی ترسیل کے لیے ریلوے فریٹ کو استعمال کیا جائے۔ فوٹو : فائل

 لاہور /  اسلام آباد:  مسلم لیگ (ن ) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے لاک ڈاؤن کے دوران خوراک اور ادویات کی فراہمی کا پلان جاری کر دیا۔

شہباز شریف کی پیش کردہ حکمت عملی کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے ملک بھر میں خوراک اور ادویات کی فراہمی شروع کی جائے۔ ٹیلی فون لائنز، موبائل اپلیکیشن کو استعمال کر کے شہری گھروں سے آرڈر لکھوائیں جس کے بعد ڈاک خانے، این ایل سی کے عملے اور گاڑیوں کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، ملک بھر میں اشیائے ضروریہ اور دیگر سامان کی ترسیل کے لیے ریلوے فریٹ کو استعمال کیا جائے۔

بیت المال، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر سبسڈیز کو جمع کر کے خوراک اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کی جائیں، یہ خدمات انجام دینے والی افواج، عملے کو حفاظتی لباس اور دیگر ضروری سامان دیا جائے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔