روپے کی تاریخی بےقدری؛ ایک ڈالر 168 روپے کا ہوگیا

ویب ڈیسک  جمعـء 27 مارچ 2020
4 روز میں ڈالر 8روپے 20 پیسہ تک مہنگا ہوچکا ہے فوٹو: فائل

4 روز میں ڈالر 8روپے 20 پیسہ تک مہنگا ہوچکا ہے فوٹو: فائل

 کراچی: انٹر بینک میں پاکستانی کرنسی کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔

کورونا کی وبا نے جہں پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کو شدید نقصان پہنچایا ہے وہیں امریکی ڈالر کی ذخیرہ اندوزی بھی شروع ہوگئی ہے۔ جس کے باعث امریکی ڈالر کے مقابلے می پاکستانی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر جاپہنچی ہے۔

جمعے کے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید ایک روپے 87 پیسے بڑھ گئی۔ جس کے بعد ڈالر کی قدر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 168 روپے تک جاپہنچا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 4 روز کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں 8 روپے 20 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ جس سے غیرملکی قرضہ 800 ارب روپے بڑھ گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔