غیرقانونی بھرتی ریفرنس؛ شاہد خاقان عباسی کے وارنٹِ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک  جمعـء 27 مارچ 2020
کراچی کی احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس پر سماعت ہوئی فوٹو: فائل

کراچی کی احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس پر سماعت ہوئی فوٹو: فائل

 کراچی: احتساب عدالت نے غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے وارنٹِ گرفتاری جاری کردیئے۔

کراچی کی احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ نیب کا موقف سننے کے بعد احتساب عدالت نے سابق وِزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے علاوہ ریفرنس کے شریک ملزم سابق سیکریٹری ارشد مرزا کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

نیب کا موقف ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے شیخ عمران الحق کو غیر قانونی طور پر ایم ڈی پی ایس او تعینات کیا۔

واضح رہے کہ ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی، مقتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق کے خلاف پہلے ہی ریفرنس دائر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔