کورونا وائرس؛ چین سے مزید 50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس کراچی پہنچ گئیں

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 28 مارچ 2020
علی بابا اور جیک ما فاونڈیشن کی جانب سے آنے والے سامان کی یہ دوسری کھیپ ہے (فوٹو : فائل)

علی بابا اور جیک ما فاونڈیشن کی جانب سے آنے والے سامان کی یہ دوسری کھیپ ہے (فوٹو : فائل)

 کراچی: چینی کارگو طیارے کے ذریعے کورونا وائرس کی مزید 50 ہزارٹیسٹنگ کٹس کراچی پہنچا دی گئیں۔

رواں ہفتے کے دوران چین کی جانب سے کورونا وائرس کا طبی ساز و سامان لے کر آنے والا خصوصی چینی کارگو طیارہ جمعے کی دوپہر جناح ٹرمینل پہنچا۔ چین کی جانب سے بھیجی جانے والی کھیپ کو وصول کرنے کے لیے گورنر سندھ عمران اسماعیل پہنچے۔ اس موقع پر ائرپورٹ مینیجر سمت سول ایوی ایشن کے دیگرحکام بھی موجود تھے۔

گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ چین کی حکومت و عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چین سے مزید طبی ساز و سامان جلد موصول ہوگا، وزیراعظم کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق چین سے آنے والے جہاز کے ذریعے 50 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس بجھوائی گئی ہیں، علی بابا اور جیک ما فاونڈیشن کی جانب سے آنے والے سامان کی یہ دوسری کھیپ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔