پنجاب کی کورونا مریضوں کے علاج کیلیے چین سے پلازما کی درخواست

طفیل احمد  ہفتہ 28 مارچ 2020
ڈاکٹر طاہر کی رہنمائی میں پلازما جمع کرنے کا فیصلہ کرلیا،یاسمین راشد۔ فوٹو: فائل

ڈاکٹر طاہر کی رہنمائی میں پلازما جمع کرنے کا فیصلہ کرلیا،یاسمین راشد۔ فوٹو: فائل

کراچی: پنجاب حکومت نے کرونا سے متاثرمریضوں کے علاج کیلیے Passive پے سیو امیونائزیشن کیلیے چین سے کرونا کے مریضوں کے علاج کیلیے پلازما کی درخواست کردی۔

وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے جمعہ کو ایکسپریس ٹربیون سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی ہمارے پاس کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے مریضوں کی تعداد کم ہے اس لیے درمیانی عرصے کیلیے چین سے منگوائے جانے والے پلازما کو استعمال کیا جائیگا۔ دو ہفتے بعد جب ہمارے اپنے صحتیاب مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا تو ہم مقامی طور پر پلازما کی تیاری شروع کردی جائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے کراچی کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈزیز کے تعاون سے ان کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر شمسی کی رہنمائی میں لاہور میں پلازما جمع کرنے اور اسکو متاثرہ مریضوں میں استعمال کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے جو 5 اپریل سے کام شروع کردیگا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہت بڑی تعداد میں کورونا کے مریض اس علاج سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ حکومت سندھ نے بھی passive ایمونایزیشن تیکنیک سے کرونا وایرس کے مریضوں کے علاج کیلیے ڈاکٹرطاہر شمسی سے رابطہ کرلیا.گزشتہ چیف سیکریٹری سندھ نے مذکورہ تیکنیک کی تفصیلات طلب کرلی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔