لوئردیر میں کورونا وائرس سے خاتون کے انتقال پر گاؤں سیل

ویب ڈیسک  ہفتہ 28 مارچ 2020
جاں بحق خاتون 15 مارچ کو عمرہ کرکے آئی تھی اور 25 مارچ کو انتقال ہوگیا، ڈپٹی کمشنر لوئر دیر

جاں بحق خاتون 15 مارچ کو عمرہ کرکے آئی تھی اور 25 مارچ کو انتقال ہوگیا، ڈپٹی کمشنر لوئر دیر

لوئردیر: کورونا وائرس سے خاتون کے انتقال پر زیارت تالاش کا علاقہ مکمل طور پر سیل کردیا گیا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے خاتون کے انتقال کرجانے پر لوئر دیر میں زیارت تالاش کا علاقہ مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر لوئر دیر کا کہنا ہے کہ 25 مارچ کو مریضہ کا اسپتال کے آئی سی یو میں انتقال ہوا، جاں بحق خاتون 15 مارچ کو عمرہ کرکے لاہور سے لوئر دیر آئی تھی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق وفات پانے والی خاتون کے رشتہ داروں کے بھی ٹیسٹ کیے جائیں گے جب کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے علاقے میں مساجد سے اعلانات بھی کیے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔