حیدرآباد میں نومسلم چینی نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک  ہفتہ 28 مارچ 2020
قرنطینہ مرکز قراردی جانے والی مسجد میں 200 سے زائد افراد موجود ہیں، پولیس فوٹوفائل

قرنطینہ مرکز قراردی جانے والی مسجد میں 200 سے زائد افراد موجود ہیں، پولیس فوٹوفائل

 حیدرآباد: صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد میں نومسلم چینی نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ایک مسجد کو قرنطینہ مرکز کا درجہ دے دیاگیا۔

نومسلم چینی نوجوان میں کورونا کی تصدیق کے بعد حیدرآباد کے علاقے قاسم آبادمیں واقع ایک مسجد کو قرنطینہ مرکز کا درجہ دے دیاگیا۔ پولیس کے مطابق قرنطینہ مرکز قراردی جانے والی مسجد میں200 سے زائد افراد موجود ہیں۔ مسجد کے باہر پولیس اور رینجرزتعینات ہے جب کہ طبی عملے کی جانب سے اندر موجود افراد کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نومسلم چینی نوجوان اور اس کے بھائی نے چند سال قبل اسلام قبول کیاتھا۔ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکریننگ کے دوران ایک بھائی میں کورونا کی تصدیق ہوگئی لیکن دوسرے کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔