کورونا وائرس، سندھ میں سزا یافتہ قیدیوں کی عارضی رہائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک  اتوار 29 مارچ 2020
وبائی محکمۂ داخلہ کے مطابق سندھ کی جیلوں میں 16 ہزار 24 قیدی موجود ہیں. فوٹو، انٹرنیٹ

وبائی محکمۂ داخلہ کے مطابق سندھ کی جیلوں میں 16 ہزار 24 قیدی موجود ہیں. فوٹو، انٹرنیٹ

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے کے تمام جیلوں میں موجود سزا یافتہ قیدیوں کو عارضی رہائی دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ملک سے بغاوت،قتل و غارت گری یا دہشت گردی سمیت سنگین مقدمات میں ملوث قیدیوں پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبے کے جیلوں میں کورونا وائرس کے انسداد کے لیے محکمہ داخلہ نے سزا یافتہ قیدیوں کی رہائی کی قانونی تجاویز وزیراعلی سندھ کو ارسال کی تھیں جنھیں منظور کرلیا گیا ہے۔

ارسال کردہ تجاویز میں ضابطہ فوج داری کی مختلف دفعات کے تحت قیدیوں کو عارضی طور پر رہا کیا جائے گا۔ فیصلے کا اطلاق منشیات ،نیب اور دیگر معمولی جرائم میں ملوث سزا یافتہ قیدیوں پر ہوگا اور قیدیوں کو ضمانتی بانڈز پر رہا کیا جائے گا۔ سزا یافتہ قیدیوں کو 4 مہینے کے لئے عارضی طور پر رہا کیا جائے گا۔ صوبائی کابینہ سے منظور کے بعد فیصلے پر عمل درآمد شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا پھیلنے کا خدشہ؛ ریلیف ملنے پر ڈیڑھ ہزار سے زائد قیدی رہا ہوجائیں گے

صوبائی محکمۂ داخلہ کے مطابق سندھ کی جیلوں میں 16 ہزار 24 قیدی موجود ہیں اور یہ تعداد جیلوں کی گنجائش سے زیادہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔