- گوگل نے اسرائیل کو ٹیکنالوجی دینے کیخلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو نکال دیا
- آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، عمران خان
- ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
- سعودی سرمایہ کاری میں کوئی لاپرواہی قبول نہیں، وزیراعظم
- ایران کے صدر کا دورہ پاکستان پہلے سے طے شدہ تھا، اسحاق ڈار
- کروڑوں روپے کی اووربلنگ کی جا رہی ہے، وزیر توانائی
- کراچی؛ نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 7بچوں کا باپ جاں بحق
- پاک بھارت ٹیسٹ سیریز؛ روہت شرما نے دلچسپی ظاہر کردی
- وزیرخزانہ کی امریکی حکام سے ملاقات، نجکاری سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال
- ٹیکس تنازعات کے سبب وفاقی حکومت کے کئی ہزار ارب روپے پھنس گئے
- دبئی میں بارشیں؛ قومی کرکٹرز بھی ائیرپورٹ پر محصور ہوکر رہ گئے
- فیض آباد دھرنا: ٹی ایل پی سے معاہدہ پہلے ہوا وزیراعظم خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا، احسن اقبال
- کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسافر بس کو حادثہ، دو افراد جاں بحق اور 21 زخمی
- راولپنڈی؛ نازیبا و فحش حرکات کرکے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
- کیویز کیخلاف سیریز سے قبل اعظم خان کو انجری نے گھیر لیا
- بجلی صارفین پرمزید بوجھ ڈالنے کی تیاری،قیمت میں 2 روپے94 پیسے اضافے کی درخواست
- اسرائیل کی رفح پر بمباری میں 5 بچوں سمیت11 افراد شہید؛ متعدد زخمی
- ٹرین سےگرنے والی خاتون کی موت،کانسٹیبل کا ملوث ہونا ثابت نہ ہوسکا، رپورٹ
- 'ایک ساتھ ہمارا پہلا میچ' علی یونس نے اہلیہ کیساتھ تصویر شیئر کردی
مستحق افراد کی دہلیز تک راشن کی فراہمی آئندہ ہفتے شروع ہوگی، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن
اسلام آباد: ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے احکامات کے مطابق غریب مزدوروں، قلی اوریومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کے گھر کی دہلیز پرراشن مہیا کیا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے کے اندر ان احکامات پر پر با قاعدہ عمل درآمد ہوگا۔ وزیراعظم کے اعلان کردہ ریلیف پیکج کے تحت غریب مزدوروں اور دیہاڑی داروں کوراشن کی فراہمی پر کام جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق پروگرام کے لیے یوٹیلیٹی سٹورز کی انتظامیہ نے معلومات جمع کرنا شروع کردی ہیں۔ جس کے بعد ہر شہر کے مستحق افراد کو ان کا قریبی یوٹیلیٹی سٹورراشن گھر پر پہنچائے گا۔ موبائل سے یوٹیلیٹی سٹورکے قائم کردہ نمبر پر شناختی کارڈنمبر اور گھر کے افراد کی تعداد بھیجنے کے بعدراشن فراہم کیا جائے گا۔
ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور عمر لودھی کے مطابق ملک بھر کے تمام سٹورز پر ملازمین اور صارفین کیلئے ضروری حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسٹورز پر اشیاء کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا گیاہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی سیلز میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین اپنی جان کی پروا کئے بغیر عوام کی خدمت میں مصروف ہے ملک بھر کے تمام اسٹورز عوام کی سہولت کیلئے کھلے ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اس مشکل گھڑی کے دوران بھی قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔