- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
کورونا وائرس کا خوف ؛ بھارت میں آرمی ہیڈ کوارٹر بھی بند
جودھ پور: بھارت میں کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے آرمی ہیڈ کوارٹر کو بند کر دیا گیا ہے اور صرف بے حد ضروری اسٹاف کو ہی آنے کی اجازت دی جارہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان میں واقع جودھ پور آرمی ہیڈکوارٹر کو بھی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے 21 دن کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد بند کردیا گیا ہے اور صرف ضروری عملے کو آنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 21 دن کے لاک ڈاؤن کے فیصلے پر عملے کرتے ہوئے ریاستوں میں آرمی ہیڈ کوارٹرز، چھاؤنیوں اور دیگر دفاتر میں صرف ضروری اسٹاف کو آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ زیر تربیت اہلکاروں، غیر ضروری عملے اور زائد نفری کو گھر بھیج دیا گیا۔
بھارتی ریاست راجھستان میں ایران سے 277 افراد لائے گئے ہیں جن میں 273 زائرین ہیں۔ ان افراد کے ہمراہ عملے کو بھی جودھ پور میں قرنطینہ کیا گیا۔ ایران سے واپسی اور قرنطینہ تک تمام انتظام اسی آرمی کور نے کیا تھا۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث ملک بھر میں 21 دن کے لیے لاک ڈاؤن ہے جب کہ اس قبل ’جنتا کرفیو‘ نافذ کیا گیا تھا جس کے دوران شہریوں کو خود ساختہ کرفیو اپنانا تھا تاہم اس مہم میں ناکامی کے بعد 21 دن کا لاک ڈاؤن کرنا پڑا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔