- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
باکسرعامر خان کا پاکستان میں کورونا متاثرین کے لئے 4 کروڑ روپے دینے کا اعلان
سابق عالمی چیمپیئن عامر خان نے پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ غریب خاندانوں کے لئے 4 کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان میں کورونا کی صورتحال سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے کمر کس لی، ہے اور انہوں نے پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے غریب افراد کی مالی امداد کے لیے چار کروڑ روپے کے عطیہ کا اعلان کیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عامرخان کا شادی ہال کورونا سے جنگ میں استعمال کرنے کیلیے پیش
عالمی باکسر نے کہا ہے کہ عامر خان فاؤنڈیشن کے توسط سے پاکستان میں غریب اور نادار افراد کی امداد کے لیے راشن اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا، عامر خان نے اسلام آباد میں واقع اپنی باکسنگ اکیڈمی کو بھی قرنطینہ سینٹر بنانے کی پیشکش کی ہے، اور کہا ہے کہ کورونا کے مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے حکومت پاکستان سے بھرپور تعاون کرنا چاہتا ہوں، باکسنگ اکیڈمی کے ہال میں ایک ہزار بستر لگانے کی جگہ موجود ہے جسےحسب ضرورت استعمال کیا جاسکتا ہے۔
عامر خان کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے غریب عوام کے لیے ہر ممکن مدد اور تعاون کرنے کے لئے تیار ہوں اور عوام اپنے مداحوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گھروں پر قیام کو ممکن بنائیں اور حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہوں۔
واضح رہے کہ باکسر عامر خان برطانیہ کے شہر بولٹن میں اپنی 60 ہزار مربع فٹ پر محیط چار منزلہ عمارت کو بھی قرنطینہ سینٹر بنانے کی پیشکش کر چکے ہیں،
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔