کورونا وائرس میں مبتلا کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ صحت یاب

ویب ڈیسک  اتوار 29 مارچ 2020
صوفی ٹروڈو کا 13 مارچ کو کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا، فوٹو : فائل

صوفی ٹروڈو کا 13 مارچ کو کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا، فوٹو : فائل

اوٹاوا: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل طور پر صحت یاب ہوگئی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر پریس بریفنگ کے دوران کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے قوم کو اپنی اہلیہ صوفی ٹروڈو کی صحت یابی کی خوشخبری سنائی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : اسپین کی شہزادی کورونا وائرس سے ہلاک

وزیراعظم کی اہلیہ صوفی ٹروڈو نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ معالجین نے مجھے صحت یاب قرار دے دیا ہے، 15 روز کے علاج اور مکمل احیتاط کے بعد کورونا وائرس کا کیا گیا ٹیسٹ جو منفی آیا ہے جس کے بعد مجھے سماجی سرگرمیوں کی اجازت دیدی گئی ہے۔

یہ پڑھیں : قرنطینہ سے برہنہ حالت میں بھاگنے والے بھارتی شہری کے کاٹنے سے خاتون ہلاک

کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ صوفی ٹروڈو میں لندن کے دورے کے بعد 13 مارچ کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے خود کو بچوں سمیت قرنطینہ کرلیا تھا اور اہلیہ صوفی ٹروڈو کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : کورونا وائرس کا خوف ؛ بھارت میں آرمی ہیڈ کوارٹر بھی بند

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور ان کے بچوں میں 14 روز قرنطینہ کے دوران کورنا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں جس کے بعد اب یہ خاندان ایک بار پھر ایک ساتھ رہنا شروع کردے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔