اردن میں کورونا وائرس میں مبتلا ماں نے صحت مند بچی کو جنم دیدیا

ویب ڈیسک  اتوار 29 مارچ 2020
بچی صحت مند ہے تاہم نگرانی کیلیے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، فوٹو : فائل

بچی صحت مند ہے تاہم نگرانی کیلیے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، فوٹو : فائل

عمان: اردن میں کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون نے ایک صحت مند بچی کو جنم دیا ہے جس کا نام جمان (موتی) رکھا گیا ہے۔

اردن کے خبر رساں ادارے عمون کے مطابق کنگ عبداللہ یونیورسٹی اسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا ماں نے ایک بچی کو جنم دیا ہے۔  بچی صحت مند ہے جب کہ ماں بھی تیزی سے روبہ صحت ہے تاہم ابھی دونوں کو علیحدہ علیحدہ رکھا گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : اسپین کی شہزادی کورونا وائرس سے ہلاک

اسپتال کی انچارج لیلیٰ علی الضغل نے میڈیا کو بتایا کہ عرب دنیا میں کورونا وائرس میں مبتلا ماں کے یہاں بچے کی پیدائش کا یہ پہلا واقعہ ہے تاہم عالمی سطح پر یہ تیسری بچی ہے۔ ماں اور بیٹی کو 15 دن کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : قرنطینہ سے برہنہ حالت میں بھاگنے والے بھارتی شہری کے کاٹنے سے خاتون ہلاک

برطانوی کاؤنٹی ایسیکس میں بھی ایک خاتون نے بچی کو جنم دیا ہے جن کے شوہر میں کورونا وائرس کی کچھ علامتیں پائی گئی ہیں جب کہ بچی کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے جس پر ماں کو گھر بھیج دیا گیا اور بچی تاحال اسپتال میں زیر علاج ہے۔

یہ پڑھیں : کورونا وائرس میں مبتلا کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ صحت یاب

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا کے 203 ممالک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 34 ہزار 8 سو 34 ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 9 سو 57 ہوگئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔