- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
پولیس عوام کو ماسک پہننے پر مجبور نہ کرے، آئی جی سندھ
کراچی: آئی جی سندھ مشتاق مہر نے کہا ہے کہ پولیس روڈ پر سفر کرنے والوں کو ماسک پہننے پر مجبور نہ کرے اس تجویز کے لیے ڈاکٹرز موجود ہیں۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال کے تناظر میں آئی جی سندھ کی طرف سے چند ہدایت جاری کی گئی ہیں جن پر عمل درآمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ بین الصوبائی گڈز ٹرانسپورٹ کو نہیں روکیں، یہ اسی طرح اپنا کام جاری رکھیں گے تاکہ معیشت کا پہیہ جام نہ ہو اور گڈز کی ترسیل میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، جب کہ ہائے ویز پر موجود پٹرول پمپ بند نہیں کروائے جائیں تاکہ فیول کی فراہمی کے لیے گڈز ٹرانسپورٹ کو دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے، تاہم ان پیڑول پمپس سے منسلک ہوٹل اور چائے خانے بندرہیں گے، جب کہ تمام ملازمین اپنی حفاظت کے لیے ماسک کے استعمال کے ساتھ ساتھ تمام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔
ترجمان کے مطابق پولیس سڑک پر سفر کرنے والوں کو زبردستی ماسک پہننے پر مجبور کررہی ہے، ایسے کسی عمل کی ضرورت نہیں اور لوگوں کو ماسک کی تجویز کرنے کے لیے ڈاکٹرز موجود ہیں، ناکے اور روڈ پر دوران ڈیوٹی پولیس ملازمین و افسران دوسرے شخص سے تین سے چار فٹ کے فاصلے پر مخاطب ہوں گے اور چیکنگ کریں گے، تمام فلیڈ کمانڈرز ہدایت پر سختی سے عمل درآمد کروائیں گے۔
ناکوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی میں چار گھنٹے کمی
دریں اثنا کراچی پولیس چیف نے لاک ڈاؤن کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ کیا، ناکوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کو اچھی ڈیوٹی کرنے پر شاباشی دی اور ان کی ڈیوٹی کم کرکے آٹھ گھنٹے کردی۔
ان کا کہنا تھا لاک ڈاؤن کے دوران ڈیوٹی کرنے پر پولیس اہلکاروں کی شفٹ میں چار گھنٹے کمی کردی گئی ہے۔ کراچی پولیس چیف نے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ شہریوں سے نرمی اور محبت سے پیش آئیں، چند ناکوں پر پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایت دی ہے کہ چند چیک پوسٹوں پر مزید سختی کی جائے اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلاجواز گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔