- وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلیے عزم کا اظہار
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
استنبول میں بھی 190 پاکستانی محصور، حکومت سے مدد مانگ لی
کراچی: تاشقند اور باکو کے بعد استنبول میں 8 روز سے محصور 190 پاکستانیوں نے بھی حکومت پاکستان سے وطن واپسی کے لیے خصوصی پرواز چلانے کی اپیل کردی۔
استنبول (ترکی) میں پھنسے پاکستانی مسافروں کی جانب سے ویڈیو بیان جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق 190 کے لگ بھگ پاکستانی شہری پروازیں بند ہونے کی وجہ سے محصور ہیں۔ انھوں نے حکومت پاکستان سے خصوصی پرواز چلانے کا مطالبہ کیا ہے، ان محصورین میں کاروباری افراد کے علاوہ استنبول کی مختلف جامعات میں زیر تعلیم طلباء بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : تاشقند اور باکو میں محصور پاکستانیوں کی وزیراعظم سے اپیل
محصور پاکستانیوں کے مطابق 21 مارچ کو پاکستان میں فضائی بندش کے بعد ترکش ایئر لائن کی جانب سے انھیں متوقع روانگی کے لیے 25 مارچ کی ٹکٹیں جاری کی گئیں مگر مزید 4 روز گزر جانے کے باوجود ان کی وطن واپسی ممکن نہ ہوسکی۔
ان کا کہنا ہے کہ ترکی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ اپنے مسئلے کے حل کے لیے پاکستانی سفارت خانے جانے سے بھی قاصر ہیں، جبکہ طویل قیام کی وجہ سے اب ان کے پاس ضروری خرچ کے لیے پیسے ختم ہوچکے ہیں اور دن بدن ان کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق غیرملکی فضائی آپریشن بند ہونے کی وجہ سے کورونا وائرس کے نتیجے میں بیرون ملک پاکستانیوں کی بڑی تعداد اب بھی محصور ہے جس میں 100 کے قریب پاکستانی دبئی گلوبل ولیج جبکہ اتنی ہی تعداد تاشقند (ازبکستان) میں پھنسے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی اجازت سے بینکاک، دوحا، دبئی اور ابوظہبی سمیت دیگر کئی ائرپورٹس پر پھنسے پاکستانیوں کو خصوصی پروازوں سے وطن لایا جاچکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔