- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
- اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کر دئیے گئے
- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
تمام یونیورسٹیز کو آن لائن کلاسز شروع کرنے کی ہدایت
اسلام آباد: ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے کورونا وائرس کے باعث یو نیورسٹیزکی بندش کے پیش نظر آن لائن ٹیچنگ پالیسی گائیڈ لائن جاری کر دی جس کی رو سے ملک بھر کی پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز کو آن لائن کلاسز شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایچ ای سی کے مطابق آن لائن کلاسز کی سہولت سے لیس یونیورسٹیز فوری طور پر کلاسز شروع کر سکتی ہیں جبکہ وہ تمام یونیورسٹیز جو ابھی تک آن لائن سسٹم کو قابل عمل نہیں بنا سکیں وہ31 مئی تک اس سسٹم کو فعال بنا کر یکم جون سے کلاسز کا آغاز کریں گی۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن ان یونیورسٹیز کوآن لائن ٹیچنگ کے لئے تکنیکی مہارت فراہم کرے گا اور اس مقصد کیلئے ٹیکنیکل سپورٹ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، اساتذہ اور طلبا کی حاضریوں کا ریکارڈ بھی آن لائن سسٹم کے تحت مرتب کیا جائے گا۔
آن لائن موجودتعلیمی مواد کے معیار کو پرکھنے کا ٹاسک نیشنل اکیڈیمی فار ہائیرایجوکیشن کو دے دیا گیا ہے۔ یونیورسٹیز کے دستیاب مٹیریل کے علاوہ طالبعلموں کی تعلیمی استعداد بڑھانے کے لئے ایچ ای سی نیشنل نالج بینک قائم کر رہا ہے جہاں نصاب، درسی کتب کی فہرستیں،ڈیجیٹل لائبریریوں کے لنکس، وڈیو لیکچرز سمیت بہترین تعلیمی مواد موجود ہو گا۔
ایچ ای سی نے تمام یونیورسٹیز کومعیاری آن لائن تعلیم کو یقینی بنانے کے لئے بہترین اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کر دی،طلبا و طالبات و فیکلٹی ممبران کی صحت سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی جاتی رہے گی اور سمسٹر کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیا جائیگا ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔