کوئٹہ میں لاک ڈاؤن کا ساتواں روز؛ تمام کاروباری مراکز بند اور سڑکیں سنسان

 پير 30 مارچ 2020
شہر میں مختلف میڈیکل اسٹورز کو مہنگے داموں سینی ٹائزر اور ماسک فروخت کرنے پر ضلعی انتظامیہ نے سیل کردیا . فوٹو : فائل

شہر میں مختلف میڈیکل اسٹورز کو مہنگے داموں سینی ٹائزر اور ماسک فروخت کرنے پر ضلعی انتظامیہ نے سیل کردیا . فوٹو : فائل

کوئٹہ میں لاک ڈاؤن کا ساتواں روز ہے جس کے باعث تمام کاروباری مراکز بند اور سڑکیں سنسان ہیں۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے کوئٹہ میں آج بھی لاک ڈاؤن ہے، ساتویں روز تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں، جناح روڈ، قندہاری بازاراور پرنس روڈ پر شہریوں کا رش انتہائی کم ہے۔

پولیس اور ایف سی نے باچاخان چوک سمیت دیگر علاقوں میں پوزیشنیں سنبھال رکھی ہیں جب کہ شہری اشیائے ضروریہ کی خریداری میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب شہر میں مختلف میڈیکل اسٹورز کو مہنگے داموں سینی ٹائزر اور ماسک فروخت کرنے پر ضلعی انتظامیہ نے سیل کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔