بے روزگارکرکٹرز کی مدد کے لیے لاہور قلندرز نے پروگرام شروع کردیا

اسپورٹس رپورٹر  منگل 31 مارچ 2020
بے روزگارکرکٹرز کی مدد کے لیے
لاہور قلندرز نے پروگرام شروع کردیا
فوٹو : فائل

بے روزگارکرکٹرز کی مدد کے لیے لاہور قلندرز نے پروگرام شروع کردیا فوٹو : فائل

 لاہور:  پی سی بی کے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر میں بے روزگار ہونے والے کرکٹرز کی مدد کیلیے لاہور قلندرز نے پروگرام شروع کردیا۔

ایک انٹرویو میں فرنچائز کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز عاقب جاوید نے بتایا کہ نئے اسٹرکچر کی وجہ سے 2 ہزار کے قریب خاندانوں کا روزگار متاثر ہوا ہے، ان کی مدد کے لیے ہم نے پروگرام شروع کرتے ہوئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا۔

فی الحال کرکٹرز سے شروع کر رہے ہیں آگے چل کر دیگر کھیلوں کو بھی شامل کیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال میں مسائل کا شکار لوگوں کی مدد کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانا ضروری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔