اظہر علی کا کورونا ریلیف فنڈ میں 10لاکھ روپے دینے کا اعلان

ایکسپریس نیوز  منگل 31 مارچ 2020
اظہر علی کاکورونا ریلیف فنڈ میں
10لاکھ روپے دینے کا اعلان

اظہر علی کاکورونا ریلیف فنڈ میں 10لاکھ روپے دینے کا اعلان

 لاہور:  قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں 10لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔

اظہر علی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا، اس سے پہلے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کی جانب سے پی سی بی نے50لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا،بورڈ کے جنرل منیجر اور اس سے زیادہ کا اسٹاف 2 دن جبکہ دیگر ملازمین ایک دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔