گھبرایے نہیں‘ کورونا وائرس ڈیتھ سرٹیفکیٹ نہیں،صحت یاب ہونے والے شخص کی روداد

عادل رحمٰن  منگل 31 مارچ 2020
کورونا کے مریض نہ گبھرائیں، فوٹو:فائل

کورونا کے مریض نہ گبھرائیں، فوٹو:فائل

باڑا ضلع خیبر: کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے ایک شخص نے اپنی روداد بیان کرتے ہوئے لوگوں کو حوصلہ دیا ہے کہ گھبرایئے نہیں‘ کورونا وائرس موت کا سرٹیفکیٹ نہیں ہے، اگر آپ اس کا شکار ہوجائیں تو اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ مرجائیں گے۔

کورونا سے صحتیاب شخص نے اپنے پیغام میں کہا کہ 12 مارچ کو اسے بخار اور پٹھوں کا درد محسوس ہوا، مقامی فارماسسٹ سے دوا لینے کے باوجود درجہ حرارت104 سے نیچے نہیں آیا جبکہ سینے میں درد اور کھانسی بھی شروع ہوگئی۔ 14 مارچ کو گاؤں میں ایم بی بی ایس ڈاکٹر سے رجوع کیا جس نے مجھے گلے کی سوجن تشخیص کی اور اینٹی بائیوٹک دوا تبدیل کرتے ہوئے درد اور بخار کی دوا جاری رکھنے کا کہا لیکن اس سے بھی فرق نہیں پڑا جبکہ سانس لینے میں بھی مشکل ہوئی۔

کورونا کی تشخیص کے بعد ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کیا ، اب میں مکمل صحتیاب ہوں، دیگر لوگوں کو بھی یہ بتایا چاہتا ہوں کہ کورونا وائرس موت کا سرٹیفکیٹ نہیں ہے، اگر آپ اس کا شکار ہوجائیں تو اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ مرجائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔