یو ایس اوپن کے ٹینس کورٹس عارضی اسپتال میں تبدیل

محمد یوسف انجم  منگل 31 مارچ 2020
ٹینس کورٹس کے ساتھ واقع کچن میں روزانہ 25 ہزار کھانے کے پیکٹس تیار کیے جائیں گے فوٹو: فائل

ٹینس کورٹس کے ساتھ واقع کچن میں روزانہ 25 ہزار کھانے کے پیکٹس تیار کیے جائیں گے فوٹو: فائل

 نیویارک: یو ایس اوپن ٹینس کورٹس کو عارضی اسپتال میں تبدیل کردیاگیا۔

امریکا میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے بعد اسپتال کم پڑگئے ہیں، اسی مقصد کے لیے ٹینس کورٹس کو اب ہنگامی طورپر کورونا کے مریضوں کے لیے عارضی گھر کی سہولت دی گئی ہے جہاں میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں انہیں رکھا جاسکے گا۔

اگست میں ان کورٹ پر یو ایس اوپن گرینڈ سلم ٹورنامنٹ کے مقابلے ہوتے ہیں، ٹینس کورٹس کے ساتھ واقع ایک بہت بڑے کچن میں روزانہ 25 ہزار کھانے کے پیکٹس تیار کیے جائیں گے، جن کو شہر میں خدمات انجام دینے والے میڈیکل اور دوسرے اسٹاف میں تقسیم کیاجائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔