جاوید میانداد کا ہیئر اسٹائل پر توجہ دینے والے کھلاڑیوں کو فلموں میں کام کرنے کا مشورہ

ویب ڈیسک  منگل 31 مارچ 2020
ہم نے  اپنے دور میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ میدان میں کیسے لگ رہے ہیں، سابق ٹیسٹ کرکٹر

ہم نے اپنے دور میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ میدان میں کیسے لگ رہے ہیں، سابق ٹیسٹ کرکٹر

جاوید میانداد نے کھیل سے زیادہ ہیئر سٹائل پر توجہ دینے والے نوجوان کرکٹرز کو فلموں میں کام کرنے کا مشورہ دیدیا،۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بیٹسمین کو اپنی قیمتی وکٹ بچانے جب کہ بولر کو لائن و لینتھ اور نپی تلی بولنگ سے وکٹیں اڑانے کا ہنر سیکھنا چاہیے، دھوپ، بارش، گرمی اور سردی کی پرواہ کئے بغیر سخت پریکٹس سے ہی یہ ممکن ہوگا، انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ میدان میں کیسے لگ رہے ہیں،نوجوانوں کو بھی چاہیے کہ نیٹ ہو یا میچ اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھیں، اگر ہیئر سٹائل کی ہی زیادہ فکر کرنا ہے تو بہتر ہوگا کہ کرکٹ کے بجائے فلموں میں کام کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔