پی ایس ایل میں حیدر علی اور دلبر حسین کی کارکردگی مثالی قرار

ویب ڈیسک  منگل 31 مارچ 2020
اعظم خان بہترین ٹیمپرامنٹ کا حامل  نوجوان لگا، مصباح الحق

اعظم خان بہترین ٹیمپرامنٹ کا حامل نوجوان لگا، مصباح الحق

قومی ٹیم کے ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح  الحق نے  پی ایس ایل میں حیدر علی اوردلبر حسین کی کارکردگی کومثالی قرار دے دیا۔

ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہا کہ حیدر علی نے اس سے پہلے  ڈومیسٹک اور جونیئر سطح پر ریڈ بال کرکٹ کھیل کر اپنی پہچان بنائی، انڈر 19 ٹیم کی طرف سے بھی اس کی کارکردگی سب سے نمایاں رہی، اب پی ایس ایل کے ٹی ٹوئنٹی میچز میں اس نے سب کو متاثر کیا ہے۔ وہ ایک ایسا بلے باز ہے جو ہر بولرز کے خلاف بہترین  اسٹروکس کھیلنے کی اہلیت رکھتاہے، اس نے اپنی صلاحیتوں کو پی ایس ایل میچز میں بہت اچھے طریقے سے منوایا ہے۔

مصباالحق نے کہا کہ اعظم خان بہترین ٹیمپرامنٹ کا حامل  نوجوان لگا، اسی نے  دلیری کے ساتھ چند اننگز کھیلی ہیں لیکن اعظم کو اپنی فٹنس پر بہت کام کرنا ہوگا، اس کو اپنے وزن کو مزید کم کرنا چاہیے، بولنگ میں لاہور قلندر کے دلبر حسین  بہت اچھے لگے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔