ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

ویب ڈیسک  بدھ 1 اپريل 2020
یقین جانئے آپ اس ٹرانسمیشن سے ہی اللہ کی طرف رجوع کرسکتی ہیں، ٹوئٹر صارفین فوٹوفائل

یقین جانئے آپ اس ٹرانسمیشن سے ہی اللہ کی طرف رجوع کرسکتی ہیں، ٹوئٹر صارفین فوٹوفائل

معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو ایک ٹی وی چینل کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش ہوئی ہے۔

حریم شاہ کے نام سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ حریم شاہ کو ایک معروف ٹی وی چینل نے رواں برس رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔ یہ ٹوئٹ دوروز قبل 30 مارچ کو کیا گیا تھا جس میں حریم شاہ نے یہ اطلاع دیتے ہو ئے لوگوں سے سوال پوچھا تھا کہ کیا آپ مجھے رمضان کے پروگرام کی میزبانی کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کے والد کی متنازع ویڈیوزپرمعافی

حریم شاہ کے اس سوال پر سینکڑوں لوگوں نے انہیں جواب دیا۔ فرح نامی صارف نے اسے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا چلیں ٹھیک ہے اگر اللہ آپ کو اپنی طرف لانا چاہتا ہے تو یقین جانئے آپ اس ٹرانسمیشن سے ہی اپنے آپ کو اللہ کی طرف رجوع کرسکتی ہیں۔ ہم سب گناہگار ہیں پر بخشنے والی ذات رب کی بہت اعلیٰ ہے۔ رمضان کے صدقے اللہ پاک آپ کو اور ہم سب کو ہدایت دے آمین۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی قوی کی حریم شاہ کے ساتھ تصویر وائرل

جب کہ عدنان نامی صارف نے کہا اس وقت کو بھی آنا تھا اللہ ہمارے دین اور ایمان کی حفاظت فرما۔ایک صارف نے کہا حریم شاہ کو وینا ملک کی بدلے رمضان ٹرانسمیشن کی پیشکش کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔