کورونا وائرس؛ لاہورمیں 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم

ویب ڈیسک  بدھ 1 اپريل 2020
کورونا کی تشخیص کیلئے پنجاب میں نئی 8 لیب بنائیں گے،62 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے، وزیراعلیٰ ۔ فوٹو ؛ ٹویٹر

کورونا کی تشخیص کیلئے پنجاب میں نئی 8 لیب بنائیں گے،62 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے، وزیراعلیٰ ۔ فوٹو ؛ ٹویٹر

 لاہور: پنجاب حکومت نے لاہورمیں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے لیے ایک ہزار بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرلیا۔

لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ریکارڈ مدت میں 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال تیار کرلیا گیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے فیلڈاسپتال کادورہ کیا، تشخیصی کاؤنٹر، ریسکیو، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم، ایمبولینس اور دوسری سہولتوں کاجائزہ لیا۔

محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی مشترکہ کاوشوں سے صرف 9 دن میں فیلڈ اسپتال بنایا گیا ہے اور فیلڈ اسپتال میں 3 وقت کے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے، اسپتال میں مریضوں کو آئسولیشن میں رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب کہا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے پنجاب میں نئی 8 لیب بنائیں گے،62 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے، یہاڑی دار مزدوروں کو ریلیف دینے کے لئے چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کا  آغاز کر دیا زکوۃ کے مستحق ایک لاکھ 70 ہزار خاندانوں کی امداد کے لئے87 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے جب کہ صوبائی وزراء مالی امداد کی تقسیم کے عمل کو مانیٹر کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔