شہر کے درجہ حرارت میں آج سے اضافہ ہوگا

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 2 اپريل 2020
مغربی سسٹم کے اثرات زائل ہونے کے بعد شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہوچکی ہیں، محکمہ موسمیات
(فوٹو: فائل)

مغربی سسٹم کے اثرات زائل ہونے کے بعد شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہوچکی ہیں، محکمہ موسمیات (فوٹو: فائل)

کراچی: شہر کے درجہ حرارت میں آج سے اضافہ ہونے کی توقع ہے۔

زیادہ سے زیادہ پارہ 36 ڈگری کو چھوسکتا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے شہر کا مطلع گرم اور قدرے خشک رہنے کی توقع ہے،جس کے دوران گرمی کا پارہ مذید ایک سے 2 ڈگری اضافے سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی توقع ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 3 روز تک جذوی حدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

مغربی سسٹم کے اثرات زائل ہونے کے بعد شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہوچکی ہیں، جس کی رفتار30 کلومیٹر تک بڑھ رہی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کوشہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20.5ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 34.5 ڈگری ریکارڈ ہوا،صبح کے وقت نمی کا تناسب 83 جبکہ شام کو 30 فیصد رہا،آج جمعرات کو مطلع گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔