بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو بتدریج واپس لائیں گے، وزیر خارجہ

ویب ڈیسک  جمعرات 2 اپريل 2020
پروٹوکول پر عملدرآمد ہوا تو کراچی کیلئے بھی پروازیں کھولیں گے، وزیر خارجہ فوٹو: فائل

پروٹوکول پر عملدرآمد ہوا تو کراچی کیلئے بھی پروازیں کھولیں گے، وزیر خارجہ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو بتدریج واپس لائیں گے ۔

اپنے بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا بھر سے بہت سے پاکستانی بیرون ممالک سے وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔ ہماری پہلی ترجیح ٹرانزٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا ہے. ہماری دوسری ترجیح ویزا ایکسپائر ہونے والے پاکستانی ہیں جبکہ ہماری تیسری ترجیح بیرون ملک مقیم پاکستانی اور زیر تعلیم واپسی کے منتظر طلباء کو واپس لانا ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز 17پروازیں بحال کرنے کی منظوری دی، ہم ان پاکستانیوں کو بتدریج واپس لائیں گے۔ 4 سے11اپریل تک کا بین الاقوامی پروازوں کے شیڈول کا اعلان کیا ہے، ہمیں ان تمام مسافروں کو ائیر پورٹ پر کورونا ٹیسٹنگ سے گزارنا ہے اس لیے ہم اپنی ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کی استعداد کار کو بتدریج بڑھا رہے ہیں۔ پروٹوکول پر مکمل عملدرآمد ہو گا تو کراچی کے لئے بھی پروازیں کھولیں گے.

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔