سری لنکا کو کی جانے والی برآمدات میں 7.15 فیصد کا اضافہ

اے پی پی  پير 2 دسمبر 2013
2011-12 میں 305.3 ملین، 2012-13 میں برآمدات 327.1 ملین ڈالر ہو گئیں، ٹی ڈیپ۔ فوٹو: فائل

2011-12 میں 305.3 ملین، 2012-13 میں برآمدات 327.1 ملین ڈالر ہو گئیں، ٹی ڈیپ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: سری لنکا کو کی جانے والی ملکی برآمدات میں 7.15فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

مالی سال 2011-12ء کے دوران سری لنکا کو 305.301 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں جبکہ سال 2012-13ء کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 327.141 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2012-13ء کے دوران سری لنکا کو سوتی کپڑا، سیمنٹ، چینی، گندم، سبزیاں، چاول، سوتی دھاگہ، مچھلی، بستر کی چادریں، جانورروں کی خوراک، پھل، تیار ملبوسات اور دوائیوں کی برآمدات کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران سب سے زیادہ برآمدات سوتی کپڑے کی گئیں جبکہ دوسرے نمبر پر سیمنٹ کی برآمدات رہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔