32 ہزار میگاواٹ پن بجلی کے 29 منصوبے 7 سال میں مکمل ہوں گے، واپڈا

اے پی پی  پير 2 دسمبر 2013
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 969 میگاواٹ، دیامیر بھاشا ڈیم سے 4500 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ فوٹو: فائل

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 969 میگاواٹ، دیامیر بھاشا ڈیم سے 4500 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: 32 ہزار 701 میگاواٹ کی استعداد کے حامل 29 سے زائد پن بجلی کے منصوبے آئندہ پانچ سے سات سال میں مکمل ہوں گے۔

واپڈا کے مطابق داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے حصہ دار 4320 میگاواٹ، بونجی 7100 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے منظوری کے عمل میں ہیں۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 969 میگاواٹ جبکہ گومل زام سے 17 میگاواٹ بجلی حاصل کی جا سکے گی۔ دیامیر بھاشا ڈیم سے 4500 میگاواٹ جبکہ جبن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 22 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی۔ تربیلا کی توسیع سے 1410 میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔