سندھ یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے انتخابات آج ہونگے

ایکسپریس نیوز ڈیسک  پير 2 دسمبر 2013
صوفی پینل سے ڈاکٹر نعمت، پروگریسوسے اظہر شاہ صدر کا انتخاب لڑیں گے۔ فوٹو: وکی پیڈیا/فائل

صوفی پینل سے ڈاکٹر نعمت، پروگریسوسے اظہر شاہ صدر کا انتخاب لڑیں گے۔ فوٹو: وکی پیڈیا/فائل

جامشورو: سندھ یونیورسٹی ٹیچر ایسوسی ایشن (سوٹا) کے الیکشن آج سندھ یونیورسٹی کے فزکس ڈیپارٹمنٹ میں ہونگے۔ الیکشن کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہو گا جو بغیر کسی وقفے کے دوپہر 3 بجے تک جاری رہیگا۔

سوٹا کے اس الیکشن میں دو پینل مدمقابل ہے۔ عرفانہ ملاح کے صوفی پینل کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر نعمت اللہ جبکہ جنرل سیکریٹری کیلیے عرفانہ ملاح، نائب صدر کیلیے امید علیاور کیمپسز نائب صدر کیلیے امجد لاشاری امید وار ہیں۔

پروگریسوپینل کی جانب سے اظہر علی شاہ صدر، نائب صدر کیلیے اسحاق سمیجو، نائب صدر کیمپسز سعد نظامانی، جوائنٹ سیکریٹری کیلیے حیدرنظامانی جبکہ جنرل سیکریٹری کے لیے اصغر برفت امیدوار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔