- سیاسی تبدیلی سے معاشی پالیسی پھل پھول نہ سکی، احسن اقبال
- بینظیر کی شہادت پر بھی الیکشن ملتوی ہوئے تھے، گورنر کے پی
- الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت سیلاب متاثرین سمیت مستحقین میں ونٹرپیکیج تقسیم
- ملک بھر میں قائم حراستی مراکز کی فہرست طلب
- پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی پر دہشت گردی کامقدمہ درج
- پاکستان کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ایک اور منصوبہ ناکام
- افتخار چوہدری کے اعتراض پرعمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کا بینچ تبدیل
- حازم بنگوار، فیشن اور منافقانہ معاشرتی رویہ
- پاکستان کو طالبان کے خطرے کیخلاف دفاع کا حق حاصل ہے، امریکا
- برطانیہ میں خاتون کو آن لائن ہراساں کرنے والا ملزم اسلام آباد سے گرفتار
- پی ایس ایل ٹکٹس کی فروخت شروع
- اپنے باغ کا خوبصورت پھول شاہین کے نکاح میں دیدیا، دونوں کو مبارکباد، شاہد آفریدی
- پی ٹی آئی کا حکومت کی دعوت پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر غور
- شیخ رشید کا اسلام آباد سے کراچی منتقلی روکنے کیلیے عدالت سے رجوع
- امریکا میں چینی غبارے کی پرواز، وزیر خارجہ کا دورہ چین ملتوی
- گستاخانہ مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا پاکستان میں بلاک
- کراچی؛ خاتون کے ساتھ اوباش نوجوانوں کی سرعام بدتمیزی، حملے کی کوشش
- کراچی میں 2 ماہ میں سرکاری تیل چوری کی تیسری لائن پکڑی گئی
- چین کی نیوکلئیر انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
- پیٹرول مزید 30 روپے لیٹر مہنگا ہونے کا امکان
دماغی کینسر کے علاج کیلیے اسپتال قائم کیے جائیں، ماہرین
نیوروسرجری کانفرنس زیر تربیت ڈاکٹروں کیلیے اہم ثابت ہوئی، ستارہاشم،2براہ راست سرجریز بھی کی گئیں،ملکی وغیر ملکی ماہرین نے علاج کی جدید پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ فوٹو : فائل
کراچی: حکومت ڈاکٹروں کی مراعات میں اضافے کا اعلان کرے، مراعات کی کمی سے ماہرین صحت بڑی تعداد میں بیرون ملک جارہے ہیں، ملک بھر میں سرکاری اسپتالوں میں قائم نیوروسرجری کے شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرایاجائے۔
دماغی کینسرکے علاج کیلیے مزید اسپتال اور شعبے قائم کیے جائیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان نیوروسرجنزسوسائٹی کے تحت 2 روزہ عالمی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے ماہرین طب نے خطاب میں کہی، جناح اسپتال نیوروسرجری کے سربراہ پروفیسر ستار ہاشم نے کہا کہ کراچی میں نیوروسرجری کانفرنس زیرتربیت نیورو سرجنزکیلیے اہم تربیتی کانفرنس ثابت ہوئی اس کانفرنس میں ملکی وغیر ملکی ماہرین دماغی امراض نے علاج کی جدید پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اس حوالے سے جناح اسپتال کے نیوروسرجری یونٹ میں 2 براہ راست سرجریز کی گئیں جو زیر تربیت ڈاکٹروں کیلیے اہم ثابت ہوئیں بھارت سمیت دیگر ممالک سے آئے ہوئے غیر ملکی ماہرین طب نے دماغ کے حوالے ہونے والی نئی اور جدید تحقیق اور اپنے تجربات سے زیر تربیت ڈاکٹروں کو مستفید کیا ہے، کانفرنس کے اختتامی سیشن کا افتتاح کالج آف فزیشنزاینڈ سرجنز پاکستان کے صدر پروفیسر ظفراللہ چوہدری نے کیا۔
کانفرنس کے اختتام پر ماہرین طب نے سفارشات پیش کیں کہ تمام سرکاری اسپتالوں کے شعبہ نیوروسرجری میں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا جائے اوراس شعبے کو جدید تقاضوںکے مطابق ہم آہنگ کیاجائے حکومت پاکستان ڈاکٹروںکی مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ کرے کیونکہ پاکستان میں ڈاکٹروں کے پیکیج درست نہ ہونے سے تجربہ کار ڈاکٹروں کی اکثریت بیرون ملک جارہی ہے اس موقع پر پروفیسر ستار ہاشم نے کہا کہ جناح اسپتال کے نیوروسرجری یونٹ میں دماغی کینسر ٹیومرکے علاج کیلیے مزید مراکزقائم کیے جائیں ان کا کہنا تھا کہ دماغی کینسر کی فوری تشخیص کرکے کامیاب علاج کیا جاسکتا ہے انھوں نے کہاکہ گامانائف اسٹریوتکنیک کے ذریعے دماغی ٹیومرکا بہتر علاج موجود ہے،دماغٖی کینسر ٹیومر کا مکمل اورکامیاب علاج ہورہا ہے تاہم اس مرض کی فوری تشخیص ضروری ہے، عالمی نیورو سرجری کانفرنس میں ماہرین دماغ نے مختلف امراض پر ہونے والی جدید تحقیق کے 70خصوصی مقالے پیش کیے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔