دکھی انسانیت کی خدمت شوبازی سے نہیں عمل سے ہوتی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

ویب ڈیسک  جمعـء 3 اپريل 2020
ہمارا یہ پروگرام دیہاڑی دار طبقے کو ریلیف فراہم کرے گا،وزیراعلیٰ پنجاب فوٹو:فائل

ہمارا یہ پروگرام دیہاڑی دار طبقے کو ریلیف فراہم کرے گا،وزیراعلیٰ پنجاب فوٹو:فائل

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت شوبازی سے نہیں بلکہ عمل سے ہوتی ہے۔

پنجاب میں چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے تحت 24 گھنٹے کے اندر مستحق افراد میں مالی امداد کی تقسیم کا عمل شروع کردیا گیا جب کہ حکومت نے ایک لاکھ 70 ہزار زکوٰۃ مستحقین کومالی امداد کی مد میں ایک ارب 46 کروڑ47 لاکھ روپے کی رقم ٹرانسفر کی.

اس موقع پر زیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم دعوے نہیں کرتے، عملی اقدام کرکے ریلیف دیتے ہیں،دکھی انسانیت کی خدمت شوبازی سے نہیں بلکہ عمل سے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کےلیے 10 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

عثما ن بزدار نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت25 لاکھ خاندانوں کی مالی معاونت کریں گے، ہمارا یہ پروگرام دیہاڑی دار طبقے کو ریلیف فراہم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخ میں یہ شفاف ترین اور تیز رفتار ترین مالی معاونت کا پروگرام ہے.

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔