كوئٹہ میں لاک ڈاؤن كی خلاف ورزی پر 43 دكانیں اور 4 فیكٹریاں سیل؛ 39 افراد گرفتار

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 3 اپريل 2020
دكانداروں كی بڑی تعداد كو انتباہی نوٹسز جاری كردیئے گئے ۔ فوٹو : فائل

دكانداروں كی بڑی تعداد كو انتباہی نوٹسز جاری كردیئے گئے ۔ فوٹو : فائل

کوئٹہ: كوئٹہ میں لاک ڈاؤن كی خلاف ورزی پر كارروائی كے دوران 43 دكانیں اور 4 فیكٹریاں سیل كركے 39 افراد كو گرفتاركرلیا گیا۔

اسسٹنٹ كمشنر كوئٹہ سٹی سیدہ ندا كاظمی نے عملے كے ہمراہ لاک ڈاؤن كی خلاف ورزی پر میكانگی روڈ، كاسی روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن اور گرد و نواح كے علاقوں میں كارروائی كے دوران مجموعی طورپر 43 دكانیں سیل كركے 39 افراد كو گرفتاركرلیا۔

اسی طرح 4 فیكٹریاں بھی سیل كركے بڑی تعداد میں چھالیہ، پان پراگ اور دوسری چیزیں قبضے میں لے لیں جن میں ایک ہزار بوری چالیہ، پان پراگ شامل ہیں جس كو كسٹم كے حوالے كردیا گیا ہے اور ان كی مالیت كروڑوں روپے بتائی گئی ہے۔ دكانداروں كی بڑی تعداد كو انتباہی نوٹسز جاری كردیئے گئے۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس كے ہمراہ كارروائی میں 115 گاڑیوں اور موٹرسائیكلوں كے چالان بھی کیے گئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔