ترکی میں 20 سال سے کم عمر شہریوں پر جزوی کرفیو نافذ

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 اپريل 2020
ترک صدر نے قوم سے خطاب میں بین الصوبائی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کردی۔ خبر رساں ایجنسی۔ فوٹو، انٹرنیٹ

ترک صدر نے قوم سے خطاب میں بین الصوبائی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کردی۔ خبر رساں ایجنسی۔ فوٹو، انٹرنیٹ

 انقرہ:  ترکی میں کورنا وائرس کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات میں 20 برس سے کم عمر شہریوں پر جزوی کرفیو نافذ کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے قوم سے خطاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے 31 صوبوں میں گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی۔ پابندی کا اطلاق اشیائے ضروریہ پر نہیں ہوگا۔

طیب اردوان نے عوامی مقامات اور کریانہ اسٹوروں میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دینے کا بھی اعلان کیا۔ ترکی میں 20 برس سے کم عمر افراد پر بھی جزوی کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل مارچ میں ترکی کی حکومت نے 65 برس سے زائد عمر کے شہریوں اور دائمی امراض میں مبتلا افراد کے گھر سے نکلنے پر پابندی عائد کی تھی۔ترکی میں کورونا وائرس کے 20 ہزار 921 متاثرین کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 425 ہلاکتیں ہوگئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔