آسٹریلوی خاتون کرکٹر نے نرس کی ذمہ داری سنبھال لی

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 4 اپريل 2020
 کورونا کلینک پر کام کررہی ہوں، لیورا ہیریس فوٹو: فائل

کورونا کلینک پر کام کررہی ہوں، لیورا ہیریس فوٹو: فائل

برسبین: آسٹریلوی خاتون کرکٹر لیورا ہیریس نے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں بطور نرس کام شروع کردیا۔

لیورا ہیریس کوئنز لینڈ میں واقع لیگون اسپتال میں خدمات انجام دے رہی ہیں، آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں کورونا کلینک پر کام کررہی ہوں جہاں روزانہ300 کے قریب لوگ آتے ہیں، میں نرسنگ کا کام کر کے بیحد مطمئن ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔