وقار یونس قرنطینہ سے باہر آ گئے، عوام سے گھروں پر رہنے کی اپیل

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 4 اپريل 2020
وقار یونس قرنطینہ سے باہر آ گئے، عوام سے گھروں پر رہنے کی اپیل
 فوٹو: فائل

وقار یونس قرنطینہ سے باہر آ گئے، عوام سے گھروں پر رہنے کی اپیل فوٹو: فائل

 لاہور:  قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس قرنطینہ سے باہر آ گئے۔

وہ پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد آسٹریلیا میں مقیم اپنی فیملی کے پاس چلے گئے تھے، انھوں نے حفاظتی تدبیر کے طور پر قرنطینہ کرتے ہوئے خود کو 14 روز کے لیے الگ رکھا، اس دوران ان کی جانب سے پیغامات میں پرستاروں کو کورونا وائرس سے بچنے کیلیے احتیاط برتنے کے مشورے دیے جاتے رہے۔

آئسولیشن سے باہر آنے کے بعد وقار یونس نے ایک بار پھر عوام سے درخواست کی کہ گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، یاد رہے کہ وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال سڈنی میں کورونا وائرس کے مریضوں کیلیے ایمرجنسی ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔