عامر خان نے باکسنگ سےریٹائرمنٹ پر غور شروع کردیا

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 4 اپريل 2020
عامر نے گزشتہ برس جولائی میں سعودی عرب میں آسٹریلوی حریف بلی ڈب سے فائٹ کی تھی فوٹو: فائل

عامر نے گزشتہ برس جولائی میں سعودی عرب میں آسٹریلوی حریف بلی ڈب سے فائٹ کی تھی فوٹو: فائل

 لندن:  پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کورونا وائرس کے سبب جولائی میں باکسنگ رنگ میں واپسی کا ارادہ موخر کردیا۔

عامر خان نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے سبب ان کی باکسنگ میں واپسی کا کوئی امکان نہیں اور موجودہ حالات میں وہ سنجیدگی سے ریٹائرمنٹ پر غور کررہے ہیں۔

عامر نے گزشتہ برس جولائی میں سعودی عرب میں آسٹریلوی حریف بلی ڈب سے فائٹ کی تھی جسے چوتھے راؤنڈ میں روک دیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔