- شاہین کا ڈیزائن کردہ لاہور قلندرز کا نیا لوگو زیر بحث آگیا
- پختونخوا کو انسداددہشت گردی کیلیے اربوں روپے دیے، کہاں گئے؟ وزیراعظم
- کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے کیسز کی بھرمار ہوچکی، سندھ ہائیکورٹ
- خود کش حملہ آور مہمانوں کے روپ میں اندر آیا، تفتیشی ٹیم
- پیٹرول، ڈیزل بڑے اضافے کے باوجود عوام کی پہنچ سے دور
- جسٹس فائز عیسیٰ کے پشاور خودکش حملے کے حوالے سے اہم ریمارکس
- عمران خان کا توہین الیکشن کمیشن کیس سننے والے ارکان پر اعتراض
- پی ایس ایل8؛ لاہور میں کتنے سیکیورٹی اہلکار میچ کے دوران فرائض نبھائیں گے؟
- مسلح افراد تاجر سے 3 لاکھ امریکی ڈالر چھین کر فرار
- پنجاب میں نگراں حکومت اور ایڈووکیٹ جنرل آفس کے درمیان شدید تنازعہ
- الیکشن سے پہلے امن و امان کو دیکھا جائے، گورنر کے پی کا الیکشن کمیشن کو خط
- سپریم کورٹ نے نیب ترامیم سے ختم ہونیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا
- عمران خان نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو چھپانے کے کیس میں جواب جمع کرادیا
- لاہور میں ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھولنے کی اجازت
- شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی تردید کردی
- بنگلہ دیش پریمئیر لیگ؛ کون سے پاکستانی کرکٹرز کو لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی؟
- گردشی قرضے سے جان چھڑانے کیلیے نیا غیرحقیقت پسندانہ منصوبہ
- پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکے میں شہدا کی تعداد 101 ہوگئی
- ایران کی گیس پائپ لائن مکمل نہ کرنے پر پاکستان کو 18 ارب ڈالر جرمانے کی دھمکی
- پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے گھر پرپولیس کی بھاری نفری کا چھاپا
ایڈیلیڈ ٹیسٹ، پلیئرز کے باہم دست وگریباں ہونے کا خطرہ

ہوم سیریز میں حریف پلیئرز کو اشتعال دلاکر کامیابیاں سمیٹیں، اینڈرسن کا انکشاف۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل
سڈنی: ایشز سیریز میں کھلاڑیوں کے دست وگریباں ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا، سابق کپتان ای ین چیپل نے خبردار کیا ہے کہ آن دی فیلڈ فقرے بازی کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
دباؤ سے بھرپور سیریز میں ہاتھ توڑ دینے جیسی باتیں خطرے کا الارم ہیں، دوسری جانب انگلش فاسٹ بولر جیمزاینڈرسن نے تسلیم کیا کہ انھوں نے حریف پلیئرز کو اشتعال دلاکر کامیابیاں حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان برسبین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں کافی گرما گرمی ہوئی اور ایڈیلیڈ میں شیڈول دوسرے میچ میں بھی تنائو برقرار رہنے کا امکان ہے، ماہرین نے اس صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے خبردار کردیا ہے کہ اس سے کھلاڑی میچ میں ایک دوسرے سے دست و گریباں بھی ہوسکتے ہیں۔ ای ین چیپل کا کہنا ہے کہ اس وقت فیلڈنگ کرنے والی ٹیمیں فقرے بازی کو حکمت عملی کے طور پر لیتی ہے، ایک دوسرے پر ہلکے انداز میں چوٹ کرنے میں تو کوئی قباحت نہیں کیونکہ یہ کرکٹ کا ایک حصہ ہے مگر اس فقرے بازی میں گالیوں اور خراب زبان کا استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ یہ دبائو سے بھرپور سیریز ہے، اس سے کھلاڑی آپ میں ایک دوسرے سے جسمانی طور پر بھی الجھ سکتے ہیں، پہلے ٹیسٹ میں ہاتھ توڑنے اور کمزور قرار دینے کی باتیں خطرناک ہیں، چیپل نے اس سارے معاملے میں انتظامیہ کو بھی قصور ٹھہراتے ہوئے کہا کہ جن کو اس سلسلے میں راست اقدام کرنے کی ضرورت ہے وہ کچھ نہیں کرتے جس سے آخر میں سارا نزلہ پلیئرز پر ہی گرتا ہے۔ دوسری جانب انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے تسلیم کیا ہے کہ ان کی کامیابیاں دراصل فقرے بازی کی ہی مرہون منت ہے، انھوں نے کہا کہ میں نے خود اس سے کافی فائدہ اٹھایا اور مجھے کامیابی بھی حاصل ہوئی اس لیے آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے کی جانے والی فقرے بازی کی مجھے کوئی پروا نہیں ہے میں بھی اپنا کام جاری رکھوں گا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جمعرات سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔