کورونا کی روک تھام کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھوک سے بھی بچانا ہے، وزیر اعظم

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 اپريل 2020
خطے میں غربت کی بڑی شرح کے باعث متوازن اقدامات کرنے ہیں،وزیراعظم فوٹو: فائل

خطے میں غربت کی بڑی شرح کے باعث متوازن اقدامات کرنے ہیں،وزیراعظم فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں کورونا کی روک تھام کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھوک سے بھی بچانا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ہم نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے، شاپنگ مالز، شادی ہال اور ریسٹورینٹ سمیت ہر اس جگہ کو بند کردیا جہاں عوامی اجتماعات ہوسکتے تھے لیکن لاک ڈاؤن کی تباہی کو روکنے کے لیے زرعی شعبے کو کھلا رکھا ہے ور اب تعمیراتی شعبہ بھی کھول رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں بڑے پیمانے میں غربت ہے۔ جس کی وجہ سے ہمیں متوازن اقدامات کرنے ہیں، کورونا کی روک تھام اور بھوک سے لوگوں کو بچانا بھی یقینی بنانا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔