- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں کوئی ابہام یا شک ہوا تو اس فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کا سوچنے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتا افراد کیس؛ معلوم ہوا وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
تماشے بند کرکے لوگوں کو راشن پہنچانے کی حکمتِ عملی بنائی جائے، ترجمان (ن) لیگ
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس کے سیاسی تماشے بند کر کے لوگوں کو فوری ریلیف اور راشن پہنچانے کی حکمتِ عملی بنائی جائے۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ بھوک کے ستائے لوگ سڑکوں پر بے حال بیٹھے ہیں، غریب، بےروزگار، دیہاڑی دار کے پاس روٹی نہیں اور عمران خان تعمیراتی ریلیف پیکج دے رہے ہیں، جب کنسٹرکشن ریلیف پیکیج دینے کا وقت تھا تو عمران خان لنگر خانے کھول رہے تھے، اب لنگر خانے کھولنے کا ٹائم ہے تو کنسٹرکشن ریلیف پیکیج دے رہے ہیں، قوم پوچھ رہی ہے کہ اس وقت کنسٹرکشن کی صنعت جنات چلائیں گے؟
ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی سمجھ کا یہ عالم ہے کہ وہ مزدوروں کو آن لائن رجسٹریشن کی نصیحت کررہے ہیں، ملک بھر میں آٹے کی قلت ہوچکی ہے، پنجاب میں آٹے کی قلت اور یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء نہیں، مزدور اور دیہاڑی دار تک ریلیف نہیں پہنچ رہا اور عوام بھوک اور افلاس کا شکار ہیں اور چینی چور کہہ رہے ہیں کہ ملک میں آٹا اور چینی وافر مقدار میں موجود ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ لوگوں کے گھر بجلی اور گیس کے بل پہنچ رہے ہیں لیکن ریلیف کا سامان کیوں نہیں؟ جو بل گھروں تک پہنچا رہے ہیں، انہیں کے ذریعے امدادی سامان بھی عوام تک پہنچائیں۔ ٹائیگر فورس کے سیاسی تماشے بند کرکے لوگوں کو فوری ریلیف اور راشن پہنچانے کی حکمتِ عملی بنائی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔